پاکستان کپ کے لیے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کا اعلان
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بعد اب پاکستان کپ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کا ایک بہترین موقع فراہم کررہا ہے۔2 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پاکستان میں شامل وائیٹ بال سیریز کا حصہ بن سکتے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔
اس سلسلے میں پی سی بی نے پاکستان کپ میں شریک تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلرز زمان خان ، سلمان ارشاد اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے علاوہ حال ہی میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ اور ایشیا کپ انڈر 19 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےکپتان قاسم اکرم، وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان اور مہران ممتازکو بھی اعلان کردہ اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے آخری ٹورنامنٹ میں شامل تمام اسکواڈز 16، 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ان کے علاوہ پاکستان وائیٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان، بیٹرزفخر زمان، حیدر علی، آصف علی اور خوشدل شاہ اور باؤلرز محمد وسیم جونیئراور شاہنواز دھانی بھی 31 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کابھرپور اظہار کریں گے۔
ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی قیادت افتخار احمدجبکہ سینٹرل پنجاب کی کپتانی رضا علی ڈار کے سپرد کی گئی ہے۔اسی طرح بلوچستان کی قیادت یاسر شاہ اور ناردرن کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔ فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو سندھ جبکہ سلمان علی آغا کو سدرن پنجاب کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
اسکواڈز:
بلوچستان:
یاسر شاہ (کپتان)، عبدالواحد بنگلزئی، عاکف جاوید، عماد بٹ، اسد شفیق، ایاز تصور، عظیم گھمن، بسم اللہ خان (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)، عمران بٹ، جلات خان، کاشف بھٹی، خرم شہزاد، محمد سعد، محمد شاہد اور تاج ولی
سینٹرل پنجاب:
رضا علی ڈار (کپتان)، احمد شہزاد، اویس علی، حسین طلعت، عمران ڈوگر، محمد اخلاق، محمد علی، محمد عرفان جونیئر، نثار احمد، قاسم اکرم، رضوان حسین، سعد نسیم، عمر اکمل، عثمان قادر، وہاب ریاض اور ظفر گوہر
خیبر پختونخوا:
افتخار احمد (کپتان)، عامر عظمت، عادل امین، ارشد اقبال، آصف آفریدی، فخر زمان، عمران خان جونیئر، عمران خان سینئر، عرفان اللہ شاہ، خالد عثمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد سرور، صاحبزادہ فرحان، ثمین گل وقار احمد اور وسیم جونیئر
ناردرن:
شاداب خان (کپتان)، عامر جمال، علی عمران، آصف علی، اطہر محمود، حیدر علی، عماد وسیم، مہران ممتاز، مبصر خان، محمد حریرہ، موسیٰ خان، ناصر نواز، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سلمان ارشاد، عمر امین اور زمان خان
سندھ:
میر حمزہ (کپتان)، عمیر بن یوسف، ابرار احمد، احسن علی، عماد عالم، آصف محمود، دانش عزیز، خرم منظور، محمد اصغر، محمد حسن (وکٹ کیپر)، محمد طحٰہ، محمد عمر، سعد خان، شاہنواز دھانی، شرجیل خان اور سہیل خان
سدرن پنجاب:
سلمان علی آغا (کپتان)، عامر یامین، عباس آفریدی، علی ماجد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، فیصل اکرم، حسان خان، عمران رندھاوا، خوشدل شاہ، راحت علی، شارون سراج، صہیب مقصود، طیب طاہر، زین عباس، ذیشان اشرف (وکٹ کیپر) اور ضیاء الحق۔