صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل عائشہ گل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) عائشہ گل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس عائشہ گل کا کہنا ہے کہ بین الاقومی معیار کے مطابق پولیس فورس میں خواتین کا کوٹہ 10 فیصد ہوتا ہے تاہم خیبرپختونخوا میں یہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ویمن پولیس اسٹیشن پولیس لائنز میں قائم کیاگیا ہے جو مناسب نہیں، اس کو دوسری جگہ منتقل کرانے کیلئے اعلیٰ حکام سے بات کروں گی۔ 

عائشہ گل کا کہنا تھاکہ خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق کام کروں گی۔

دوسری جانب پولیس لائنز پشاور میں خواتین، بچوں اور خواجہ سراؤں سے متعلق ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

Exit mobile version