بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔

جج محمد علی وڑائچ کے سامنے محسن بیگ کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔

ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن جمیل بیگ کے گھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے چھاپے کے خلاف درخواست پر سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عام شکایت ہوتی تب بھی گرفتاری نہیں بنتی تھی۔

 عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو شوکاز جاری کرکے اٹارنی جنرل کو اگلی سماعت پر طلب کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button