آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیم میں سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز اور چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی سے ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین حکام نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔