پاکستان کے دورے پر بل گیٹس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔

عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات میں  پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل بِل گیٹس نے چک شہزاد میں پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ کیا۔

بِل گیٹس کے دورے میں معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان پولیو مہم پروگرام اور پاکستان میں پولیو سے متعلق پیش رفت اور چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بل گیٹس کی جانب سے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا گیا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے۔

بل گیٹس نے کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائےگا۔

بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو سراہا ۔

Exit mobile version