کھیل
بائونڈری لائن پر وسیم اکرم نے بابر سے گفتگو کی وضاحت کردی
پاکستان سپر لیگ 7 میں مسلسل آٹھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت پیش کردی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سے کہا کہ ‘کیا ہمارے بولرز یارکرز گیندیں بالکل نہیں کرا سکتے؟’
وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بولروں کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہوئی تھی کیونکہ بولرز کو ٹارگٹ کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے آخری اوور میں باؤنڈری لائن پر وسیم اکرم کی بابر اعظم سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے انداز سے ایسا لگا جیسے وہ کپتان بابر اعظم کو ڈانٹ رہے ہیں اور ان سے ناراض ہیں۔
گزشتہ روز ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی جس کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔