قومی
جمہوریت انڈیکس میں167 ممالک میں پاکستان کا 104 واں نمبر
بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے تحقیقی ادارے ‘انٹیلی جنس یونٹ ’ نے دنیا بھر میں جمہوریت کے حوالے سے سال 2021 کی رینکنگ جاری کردی۔
جمہوریت انڈیکس میں167 ممالک میں پاکستان کا 104 واں نمبر ہے، رپورٹ میں پاکستان کو نیم جمہوریت یا ہائبرڈ حکومت کے درجے میں رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھی نیم جمہوریت ہے لیکن بھارت کو رینکنگ میں 46 واں اور بنگلادیش کو 75 واں نمبر دیا گیا ہے۔
انڈیکس میں پہلا نمبر یورپی ملک ناروے کو دیا گیا ہے جب کہ افغانستان سب سے آخری یعنی 167 ویں نمبر پر ہے۔
جمہوریت انڈیکس کے مطابق دنیا بھر میں اس سال بھی جمہوریت زوال کی طرف گامزن رہی۔
رپورٹ کے مطابق صرف 21 ممالک میں مکمل جمہوریت ہے جب کہ 53 ممالک کے نظام ناقص ہونےکے باوجود وہ تقریباً جمہوریت کے قریب ہیں، دنیا کی ایک تہائی آبادی کو مطلق العنان حکومتوں کا سامنا ہے۔