تجارت
آئی ایم ایف کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے: شوکت ترین
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔بیجنگ میں سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے ان عناصر سے کہا کہ وہ روپے پر اعتماد رکھیں کیونکہ یہ مزید مستحکم ہو گا۔
چین کے دورے سے متعلق وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔۔