بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل کی کیا رپورٹ ہے؟شعیب اختر کے سوال پر سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نہ دیکھنے کی وجہ بتادی۔گزشتہ دنوں سے لیجنڈز لیگ میں مصروف شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ لڑکوں! پی ایس ایل کیا رپورٹ ہے؟شعیب اختر نے کہا کہ میں سفر کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں دیکھ رہا۔سابق کرکٹر کے پوچھنے پر صارفین نے دلچسپ جوابات دیے، ایک صارف نے کہا کہ سر! ملتان سلطانز کی طرف سے بھرپور دلیری دکھائی جارہی ہے، کراچی کنگز صفر جگرا دِکھا رہا ہے جبکہ سرفراز کی بدمعاشی چل رہی ہے۔احمد نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بھائی کراچی کنگز ٹاپ کررہی ہے۔انعام نامی صارف نے سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص رپورٹ نہیں ہے، بس بالرز کو ہر میچ میں دھویا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شعیب اختر گزشتہ کئی روز سے لیجنڈز لیگ کے لیے عمان میں موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button