حکومت کا تین ممالک سے قرض لینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین سے3 ارب ڈالرقرض کیلئے وزیراعظم کے حالیہ دورے میں معاہدے کا امکان ہے اور یہ ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا جب کہ روس اور قازقستان سے جلد 2 ارب ڈالرکا معاہدہ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چین سے3  ارب ڈالرکا قرض زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم کرنے کیلئے لیا جائے گا جب کہ روس اور قازقستان سے ملنے والے 2  ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے ہے۔

Exit mobile version