عرب فوجی اتحاد کا حملوں میں 70سے زائد حوثی باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب فوجی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 24 حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مارب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترکی المالکی نے بتایا کہ جہاں پر حملہ کیا گیا وہ حوثیوں کا اسپیشل کیمپ تھا، حملوں میں باغیوں کی 16 فوجی گاڑیاں تباہ اور 70 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے۔

Exit mobile version