تجارت
کئی شہروں میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی
آٹے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، حیدرآباد میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا ہو کر 1600 روپے تک پہنچ گیا۔
کراچی میں 1560 روپے، کوئٹہ میں 1470 روپے، سکھر میں 1420 روپے اور لاڑکانہ میں 1380 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔