واٹس ایپ صارفین نئے فیچر کیلئے تیار ہو جائیں

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کو متعارف کروانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین موبائل سے  چیٹ کے دوران تازہ ترین کھینچی گئی تصاویر  یا ویڈیوز کو   آسانی سے دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچرکا نام ‘NEW MEDIA PICKER’ہے جس میں صارفین کو کسی کو اپنی تصویر یا ویڈیو بھیجنے کیلئے فون کی گیلری میں 2 آپشن فراہم کیے جائیں گے۔

جس میں ایک ٹیب RECENT یعنی حالیہ تصاویر یا ویڈیوز جبکہ دوسرا GALLERY کا ٹیب ہوگا جس میں موبائل میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر سے صارفین کو کھینچی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی جس کےبعد وہ  دوسرے صارف کو بھیج سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر  کسی چیٹ  کے  درمیان عام طور پر تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے کیلئے دستیاب نہیں ہوگا بلکہ صارفین اسے اس وقت استعمال کر سکیں گے  جب وہ  ان ایپ کیمرے سے تصاویریا ویڈیوز لیں گے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے  نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین یہ فیچر استعمال کرسکیں گے۔

Exit mobile version