نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دینے کا کوئی ثبوت نہیں، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی کہہ سکیں۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں چاہتے، چاہتے ہیں کہ معاملہ عدالت میں جائے بغیر حل ہو جائے۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے خالد جاوید خان کا کہنا تھا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں جس کی بنیاد پر وہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی کہہ سکیں۔

سپریم کورٹ بار کی آئینی درخواست کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے معاملے کو عدالت کے بجائے پارلیمنٹ میں لایا جائے تو وہاں اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

Exit mobile version