بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل پہلا میچ، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز  کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اتررہی ہے۔

میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button