بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایم کیو ایم کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ آج شہید ساتھی کی نماز جنازہ ہوگی، لائحہ عمل نماز جنازہ کے بعد طے کیا جائے گا۔

کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فوری کراچی آئیں، وزیراعظم کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ پاکستان توڑنے والوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان بچانے والوں کے ساتھ ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ ’’لڑنا نہیں چاہتے‘‘ لیکن سب کو پتا ہے کہ وہ ’’لڑنا جانتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے ساتھ احتجاج کیا گیا، پولیس نے ریڈ زون کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی۔

اشتہار
Back to top button