قومی
شہزاد اکبر کسی اورکام کے تھے، ان کاکام کچھ اورتھا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہزاداکبرکےاستعفےپربات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے حوالے سے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ شہزاد اکبر ڈیلیور نہیں کرسکے، وہ کسی اورکام کے تھے، ان کاکام کچھ اورتھا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔