زخمی حالت میں ملنے والا تیندوا دوران علاج مر گیا

مظفر آباد سے زخمی حالت میں ملنے والا  تیندوا اسلام آباد میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

محکمہ وائلڈلائف کے مطابق تیندوےکا شکارکیے جانےکا انکشاف ہوا ہے،  زخمی تیندوے کوگذشتہ روز ہی علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، اسلام آباد میں اس کا مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ گذشتہ روز  تیندوا گولیوں کا نشانہ بننےکے بعد دریا کے قریب پہنچا تھا، اس کی کمر ٹوٹ گئی تھی اور دھڑمفلوج ہوچکا تھا۔

حکام کے مطابق تیندوےکی موت گولی لگنے اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے سبب ہوئی، اس کےجسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائےگئے۔

Exit mobile version