بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے پاپوا نیوگنی کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے پاپوا نیوگنی کو  9 وکٹوں سے  شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کے شہر  پورٹ آف اسپین میں کھیلےگئے میچ میں پاپوا نیو گنی کے بیٹر پاکستان کے بولرز کے سامنے بے بس دکھائی۔

پاپوا نیو گنی کے اوپنرکرسٹوفر کلاپٹ کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فِگرز میں داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 23 ویں اوور میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے پانچ اور احمد خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عباس علی نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 نے 51 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، پاکستان کے عباس علی 27 اور حسیب اللہ 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

خیال رہےکہ ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی یہ تیسری کامیابی ہے۔

اشتہار
Back to top button