افغانستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ایک روزہ میچ میں 36 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
میچ میں افغانستان نے 8 وکٹ پر 222رنز بنائے، نیدرلینڈز کی ٹیم 48 اوورز میں 186رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔
دوحا میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی، پہلی وکٹ 16 کے اسکور پر رحمان اللہ گرباز کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
عثمان غنی اور رحمت شاہ کے درمیان دوسری وکٹ پر 59 رنز کی شراکت ہوئی، عثمان غنی نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
رحمت شاہ اور حشمت اللہ نے 66 رنز کی شراکت سے اسکور کو مزید آگے بڑھایا، رحمت شاہ 70رنز بنانے کے بعد پویلین پہنچے۔
جس کے بعد افغانستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، حشمت اللہ اننگز کی آخری گیند پر 8ویں کھلاڑی کے طور پر 73رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کے برینڈن گلوور نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیدرلینڈز کے کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے اور ٹیم 48 اوورز میں 186رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
اوپنر اسکاٹ ایڈورڈز 68 اور پیٹر سیلار 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے، افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔