توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران رانا شمیم نے عدالت سے سوال کیا کہ کیا صرف میرے خلاف چارج فریم ہوا ہے؟
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ابھی باقی دیکھتے ہیں، آپ تحریری جواب دیں اور اپنا بیان حلفی جمع کرائیں۔
رانا شمیم نے کہا کہ عدالت نے سوچ لیا ہے تو مجھے پھر آج ہی سزا سنا دیں، میرے ساتھ اس طرح زیادتی نہیں ہونی چاہیے، میں ہر ہفتے کراچی سے آتا ہوں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو آنا پڑے گا آپ پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
سابق چیف جج نے کہا کہ میرا سارا کام پھنسا ہوا ہے، میں بہت ڈسٹرب ہوں، میں جتنی عزت اس عدالت کی کرتا ہوں، شاید ہی کوئی اور کرتا ہوں، 20 یا 25 فروری تک کی تاریخ دے دیں۔
تاہم اٹارنی جنرل کی استدعا پر عدالت نے 15 فروری کی تاریخ دے دی۔