افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد کمی

افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد کمی واقع ہو گئی۔

حکومتی دستاویز کے مطابق طالبان حکومت کے 4 ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر35 فیصد کمی ہوئی، ستمبر تا دسمبر 2021 افغانستان کو پاکستانی برآمدات 23 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہیں۔

دستاویز کے مطابق ستمبر تا دسمبر 2020 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات 35 کروڑ72 لاکھ ڈالر تھیں، ستمبر 2021 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 48 فیصد کمی ہوئی۔

یہ بات بھی دستاویزات میں سامنے آئی کہ ستمبر 2021 افغانستان کو پاکستانی برآمدات 4 کروڑ91 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2020 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات 9 کروڑ 53 لاکھ ڈالر تھیں۔

Exit mobile version