بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی دستبردار

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے  بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا کام بہت ایمانداری کے ساتھ کیا اور اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں بی سی سی آئی اور اپنے کھلاڑیوں کو بطور کپتان انہیں سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس روہیت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ محدود طرز کی کرکٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button