عمران خان ، پرویز خٹک کی تلخ کلامی پر تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟

 نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ فرسٹریشن کا شکار ہوکر پرویز خٹک نے یہ رد عمل دیا۔

سینئر تجزیہ کار، ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شناسی ہے، وہ غیر منتخب افراد میں گھرے ہوئے ہیں۔ 

سلیم صافی نے کہا کہ اپوزیشن کی حالت بھی حکومت سے کم پتلی نہیں ہے ادھر بھی اپوزیشن اپنا اپنا دیکھ رہی ہے اور کوئی مشترکہ حکمت عملی نہیں بنا سکے ہیں، جہاں تک حکومت کا تعلق ہے تو یہ پارٹی نیچرل طریقے سے بنی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار ملنے کے بعد عمران خان نہ تو پارٹی کو اس طرح چلا رہے ہیں جس طرح پارٹیاں چلا کرتی ہیں نہ ہی حکومت کو اس طرح چلا رہے ہیں جس طرح حکومتیں چلا کرتی ہیں۔

Exit mobile version