قومی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کانگو کے آرمی کمانڈر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کانگو کی آرمی کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع، تربیت اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے کانگو کے کردار کو سراہتے ہیں اور پاکستان کانگو کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔