بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے اردو زبان رائج نا کرنے پر وزارت تعلیم سے جواب طلب کر لیا،پنجاب میں پنجابی لٹریچر نا پڑھائے جانے پر پنجاب حکومت سے بھی جواب طلب

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے حکم پر عمل ہونا چاہیے، تعلیم کے علاوہ ایک چیز تربیت بھی ہوتی ہے،شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنی زیان کو زندہ رکھیں، اردو کو عالمی زبان بنانا چاہیے، تعلیمی اداروں میں اردو زبان کو کوئی فروغ نہیں مل رہا،وفاقی حکومت نشاندہی کرے کہ اردو زبان رائج کرنے کے کون سے ادارے ہیں،باقی صوبے اپنی زبانوں کا تحفظ کر رہے ہیں تو پنجاب کیوں پیچھے ہے؟ اردو زبان رائج کرنے کے معاملے کو اب سنجیدگی سے دیکھیں گے، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی

Back to top button