کیپ ٹائون ٹیسٹ، بھارت کی ٹیم 223پر آئوٹ
بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جہاں صرف کپتان ویرات کوہلی 201 گیندوں کا سامنا کرکے 79 رنز بناکر نمایا رہے۔
دیگر قابلِ ذکر بلے بازوں میں چتیشور پجارا کے 43 اور ریشبھ پنت کے 27 رنز تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 4 اور مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولیویئر، لنگی نگیڈی اور کیشو مہاراج کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز بنالیے تھے جبکہ اسے خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 206 رنز درکار ہیں۔
ہوم ٹیم کو پہلا نقصان ڈین ایلگر کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں جسپریت بومرہ نے آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔