سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کے ملزمان کی بریت کیخلاف خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دائر اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لیں ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ملزمان کی سزا میں اضافے سے متعلق دائر اپیلیں بھی سماعت کیلئے منظور کر لی گئیں ہیں ،عدالت نے سزاوں کیخلاف ملزمان کی جانب سے دائر اپیلیں بھی سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں ۔ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مذکورہ اپیلوں پر سماعت کی ۔واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ،پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کیخلاف 13 ملزمان نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں ۔ کے پی کے حکومت نے مشال خان قتل کیس کے تین ملزمان کی سزا میں اضافے اور چار ملزمان کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔