کھیل
بنگلہ دیش کو دسرے ٹیسٹ میں شکست، کیویز نے حساب برابر کردیا
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز کو117 رنز سے شکست دے دی۔
فالوآن کا شکاربنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کی جانب سے لٹن داس 102 اور کپتان مومن الحق 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے کیل جیمیسن نے 4 اور نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کیویز نے اپنی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 521 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 126 اور دوسری اننگز میں 278رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد کیویز نے باآسانی میچ میں فتح حاصل کرلی، اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک کی برابری پر ختم ہوئی۔