پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں گو خٹک گو کے نعرے لگ گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور وزیردفاع پرویزخٹک کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل نہ ہوئی تو اگلے الیکشن میں حکومت بھول جائیں۔
مانسہرہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف مولانا کے ساتھ ہے، باقی پارٹیاں تو ختم ہوچکی ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس الیکشن کا اثر آئندہ عام انتخابات پر پڑےگا، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی نہ ملی تو آئندہ الیکشن میں ہماری حکومت مشکل سے بنےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی کے لیے ورکرز کے خدشات دورکیے جائیں گے،کچھ عرصے سے ورکرزکا پارٹی پر اعتماد نہیں رہا تھا، اب تحریک انصاف میں ورکرز ہی سب سے اہم ہوں گے۔
کنونشن میں کارکنوں کو عزت دوکے نعرے پر پرویز خٹک نے ورکروں کو سخت الفاظ میں جواب دیا جس پر مشتعل کارکنوں نے’ گو خٹک گو’ کے نعرے لگا دیے۔