بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے عوام سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔

صدر عارف علوی نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار سے پانچ دنوں سے گلے میں خراش تھی تاہم اب بہتر ہو رہا ہوں، دو راتوں پہلے کچھ گھنٹے تک ہلکا بخار محسوس ہوا البتہ کوئی دوسری علامات نہیں ہیں۔

انہوں نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر دوبارہ اختیار کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ صدر مملک کا کووڈ کاٹیسٹ ایک ایسے موقعپر مثبت آیا ہے جب پاکستان میں تقریباً 3 ماہ بعد پہلی مرتبہ ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کو قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں وائرس کی پانچویں لہر آ چکی ہے۔

اشتہار
Back to top button