بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تاریخ رقم کردی

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو  ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیشی ٹیم نے 8 وکٹ سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ 

بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ جیتا۔

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں فتح بنگلا دیش کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیوں کہ انہیں یہ جیت کیویزکے خلاف ٹیسٹ میں پہلی بار حاصل ہوئی۔

بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میں 40 رنز کا ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، بولر عبادت حسین نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ میچ کی یہ جیت  تاریخی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ 10 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم نے نیوزی لینڈ میں کوئی ٹیسٹ جیتا ہے، اس سے قبل پاکستان نے جنوری 2011 میں ہملٹن ٹیسٹ جیتا تھا۔

ہملٹن میں پاکستان کی فتح کے بعد ایشین ٹیموں نے نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے 16 میں شکست اور 3 ڈرا ہوئے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button