قومی
ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا ہوگئیں
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ لاہور سے ان کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد آج ڈینگی سے متعلق اجلاس میں شریک تھیں جس میں چیف سیکریٹری پنجاب بھی تھے۔
انھوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک تمام افراد کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکا پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اپنا بھی ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔