ملتان میں موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ملتان میں تحصیل جلال پور کے قریب ایم فائیو موٹروے پر دھند کے سبب پیش آئے حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔
موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے موقع پر ہی فوری طبی امداد دی گئی۔
دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں، سڑکوں پر آمدو رفت میں مسائل کا سامنا ہے۔
موٹر وے ایم 3 فیض پورسے جڑانوالہ تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم5 اوچ شریف سے جلال پور تک بند کردی گئی ہے۔