بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بابر اعظم کا لاہور میں یتیم خانے کا دورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں لاہور کے ایک یتیم خانے کا دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں کے بلند ارادوں سے متاثر نظر آئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر یتیم بچوں میں اپنی سائن بالز تقسیم کرتے اور بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے کی تصاویر شیئر کیں۔

کپتان نے لکھا کہ ’مجھے لاہور کے یتیم خانے میں اپنے نوجوان ہیروز سے ملنے کا موقع ملا، مجموعی طور پر یہاں سہولتیں بہترین تھیں۔‘

بابر اعظم نے کہا کہ یہاں موجود تمام ہی ہیروز خوش تھے اور اپنی زندگی میں کچھ کرنے کے لیے بہت پرعزم تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیئے ان سپر اسٹارز اور اداروں کو سپورٹ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

اشتہار
Back to top button