بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

شاہین شاہ آفریدی کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ملاقات کی۔ اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے شمالی علاقاجات کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اسلام آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل طرز کے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے علاقے میں کرکٹ کھیلتا دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔شمالی علاقاجات کے حسین نظاروں کی تعریف کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا تو خود کو خوش قسمت سمجھوں گا۔اس ملاقات میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہین شاہ آفریدی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اشتہار
Back to top button