ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں کمرےمیں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا بتانا ہےکہ متاثرہ خاندان نے سردی سے بچنے کے لیے رات کوکمرے میں گیس ہیٹر چلا رکھا تھا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔
پولیس نے تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔