بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں افغان صورت حال اور قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عسکری حکام اور وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف سمیت سینیئر وزرا شریک ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button