بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیف جج رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلستان کی سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک اخباری تراشہ شیئر کیا اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا، نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کیا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیسے مافیا کی طرح عدالتوں، اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button