جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا

تمام داخلی اور خارجی راستے بند، مواصلاتی رابطے معطل

بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فورسز کی بھاری جمعیت نے اسلام آباد ضلع کے ارونی  علاقے میں مومنہال کا محاصرہ کر لیا ۔کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا اور تلاشی  محاصرے کی کارروائی شروع کی گئی  اس دوران بھارتی فورسز کی  فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا ۔علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی ہے۔ ضلع بڈگام سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ماگام سے گرفتار کیا گیا۔نوجوانوں کی شناخت محمد شفیع گنائی اور ظہور احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

Exit mobile version