پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ صوبۂ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب سے، جبکہ شہید سپاہی عبد الفاتح کا تعلق خضدار سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔