بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کرکٹ کی عالمی درجہ بندی، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے پھر کنگ بن گئے


مارنس لبسشین اور بابراعظم بالترتیب ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ٹی ٹونٹی کی پلیئر رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے پہلی پوزیشن کھونے کے صرف ایک ہفتے کے بعد دوبارہ اس پر قبضہ جما لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 0 اور 7 کے سکور کے باعث گزشتہ ہفتے کی درجہ بندی میں بابراعظم 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے تھے تاہم آخری ٹی ٹونٹی میں شاندار 79 رنز بنانے کے بعد وہ اب ڈیوڈ ملان کے ساتھ درجہ بندی میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔ ان کے ساتھی اوپنر محمد رضوان جنہوں نے 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں 798 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

رضوان ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری T20I میں 45 گیندوں پر شاندار 87 رنز کے ساتھ پلیئر آف دی میچ رہے۔ آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے باز مارنس لبسشین ایشز کے اب تک کے دو میچوں میں سنسنی خیز کارکردگی کے بعد پہلی بار بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے اوپر پہنچ گئے ہیں۔ لبسشین نے کیریئر کے بہترین 912 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ جو روٹ کو پیچھے چھوڑا جو 897 پوائنٹس کے ساتھ اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔سیریز سے پہلے چوتھے نمبر پر رہنے والے لبسشین نے برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت میں 74 رنز بنانے کے بعد 2 درجے ترقی کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے 103 اور 51 رنز بنائے ۔ ان کے ساتھی مچل سٹارک دوسرے ٹیسٹ میں 80 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر ٹیسٹ بالرز کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے

جس میں پہلی اننگز میں چار وکٹیں شامل تھیں ،وہ اب 9ویں نمبر پر ہیں۔مچل سٹارک دونوں اننگز میں بلے سے بھی کافی کارآمد تھے، انہوں نے 39 اور 19 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ آل رانڈرز کی درجہ بندی میں نمبر 6 پر پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے لیے، کپتان روٹ نے آل رائونڈرز کی درجہ بندی میں اپنے کیرئیر کی بہترین درجہ بندی حاصل کی،انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں 86 رنز بنانے اور تین وکٹیں لیں جس کے بعد اب وہ2 درجے ترقی کرکے نمبر 10 پر آگئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button