خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران گرما گرمی انتہا کو پہنچ اور کئی مقامات پر انتخابی دنگل میدانِ جنگ بن گیا جبکہ خود کش دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔
پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
قبائلی اضلاع کے عوام آج تاریخ میں پہلی بار اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلے۔
