معروف سماجی ورکر پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر اور معروف سماجی ورکر پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق اس ہائی پروفائل قتل میں سیاسی لوگ اور قبضہ مافیا ملوث ہے، کیس کا مرکزی ملزم رحیم سواتی ہے جسے 3 سال بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں جن میں ایاز شامزئی، رحمٰن سواتی، پپو کشمیری، امجد آفریدی اور عمران سواتی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

Exit mobile version