قومی
لندن میں نواز شریف سے اہم شخصیت کی ملاقات
سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور یہ ملاقات نوازشریف نے مخدوم احمد محمود کی درخواست پر کی۔
ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمود سے نواز شریف کی ملاقات 2 گھنٹے بند کمرےمیں ہوئی، نوازشریف سےمخدوم احمد محمود کی ملاقات میں اسحاق ڈاربھی موجود تھے، مخدوم احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین بھی ان دنوں لندن میں ہیں۔