
کھیل
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مزید ارکان کورونا کا شکار
ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ میں شامل 3 کھلاڑیوں سمیت مزید 5 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق 3 کھلاڑی اور2 سپورٹ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مہمان ٹیم کے اسکواڈ میں سے 6 افراد اب تک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر ہوچکے ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ نئے 3 کرکٹرز میں شائے ہوپس، عقیل حسین، جسٹن گریوز شامل ہیں، یہ تینوں کرکٹرز پاکستان کے خلاف باقی میچز نہیں کھیلیں گے ۔
مہمان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل یہ پانچوں ارکان آئسولیشن میں ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل ڈیون تھامس انجری کاشکار ہیں وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زخمی ہوگئے تھے۔