امریکی فضائیہ نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 27 اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا۔
امریکی فضائیہ سے برخاست ہونے والے زیادہ تر اہلکار نوجوان اور نچلے رینکس کے افسران ہیں۔
امریکی ائیر فورس نے تمام افسران اور عملے کو 2 نومبر تک کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی تھی۔
حکم نامے کے بعد ایک ہزار اہلکاروں نے کورونا ویکسین لگوانے سے مکمل انکار کیا جبکہ 4 ہزار 700 نے مذہبی استثنیٰ طلب کیا تھا۔