بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فنڈز اکھٹے کرنے کا کام میں نہیں فواد چوہدری کے باس کرتے رہے،حسین حقانی

حسین حقانی نے فواد چوہدری کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے انہوں نے سالوں پہلے امریکا میں بطور پاکستانی سفیر فرائض انجام دیے کسی سیاسی جماعت کے نمائندے کے طور پر نہیں۔

ایک بیان میں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا الزام نیا ہے اور یہ 10 سال بعد لگایا جا رہا ہے۔ 

حسین حقانی نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بیرون ملک سے فنڈز  اکٹھا کرنے پر سنجیدہ الزامات کا سامنا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹے الزامات لگائے جائیں۔

حسین حقانی نے کہا کہ ریکارڈ سے ثابت ہو گا کہ انہوں نے، 2008 سے 2011 کے درمیان، جب وہ سفیر تھے، کبھی پاکستانی کمیونٹی میں فنڈ اکھٹا کرنے کے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔ ان کی تمام تر توجہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات پر تھی۔

حسین حقانی نے کہا کہ اس دوران پاکستان سے واحد سیاسی شخصیت جو امریکا فنڈ اکٹھا کرنے گئی وہ اس وقت وزیر اطلاعات کے ’باس‘ ہیں۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے 12 دسمبر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسین حقانی پر الزامات لگائے تھے۔

Back to top button