رواں سال ریکارڈ 293 صحافیوں کو قید کیا گیا

گزشتہ سال دنیا بھر میں 24 صحافیوں کو قتل کیا گیا، رواں سال ریکارڈ 293 صحافیوں کو قید کیا گیا۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق  قید صحافیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آزادانہ رپورٹنگ کے خلاف عدم برداشت کی علامت ہے۔

تنظیم نے دنیا بھر میں صحافیوں کو ان کی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت کی ہے۔

سی پی جے کی رپورٹ کےمطابق سال 2021میں چین میں 50، برمامیں26، مصرمیں 25، ویت نام میں 23، بیلاروس میں 19صحافیوں کوقیدکیاگیا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب، ایران، ترکی، روس،ایتھوپیا، اریٹیریا میں بھی صحافیوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 280 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا تھا۔

Exit mobile version