قومی
پیپلز ورکرز پارٹی کے رہنما یوسف مستی خان گرفتار
گوادر میں پیپلز ورکرز پارٹی کے رہنما یوسف مستی خان کو ریاست مخالف تقریر کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گوادر میں گرفتار کیے گئے پیپلز ورکرز پارٹی کے رہنما یوسف مستی خان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
یوسف مستی خان پر ریاست مخالف تقریر کرنے کا الزام ہے جبکہ مولانا ہدایت الرحمان کےخلاف بھی ریاست مخالف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔